کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کھاریاں میونسپل کمیٹی کی وارڈ نمبر3میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف نے اس وارڈ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی دوبارہ الیکشن شروع ہونے سے دونوں پارٹیاں اس وارڈ میں اپنا پورا زور لگائیں گی۔ جس کے لئے کارنر میٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جوڑ توڑ شروع ہو چکے ہیں۔ ن لیگ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس بار پرانی غلطیوں پر قابو پا کر بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما بھی اس سیٹ کو اپنی آبائی سیٹ تصور کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کامیابی ہماری ہے ۔ حتمی فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔