کراچی; ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لگتا ہے عام انتخابات میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آرہی ہے،
انتخابات سے کچھ دن قبل ماحول کچھ اور نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے، ہماری طرح کم پیسوں پر کوئی الیکشن لڑکے دکھائے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ لگتا ہے میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک سیلفی کی قیمت پہلے 250 ووٹ تھی، اب سیلفی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔کراچی کی سیشن عدالت میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کے خلاف لاوڈاسپیکر ایکٹ اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔سٹی کورٹ کراچی کے احاطہ میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک سیلفی کی قیمت پہلے 250 ووٹ تھی، تاہم اب اس کی قیمت کو بڑھا دیا گیا ہے۔اس موقع پر عدالت کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف لاوڈاسپیکر ایکٹ اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمات کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔