لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کے سربراہوں کو توسیع نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نےالیکشن کمیشن پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ جن تین الیکشن ٹریبونلز کو توسیع نہیں دی گئی۔
انہوں نے حکمران جماعت کے ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دیاتھا۔ عدالت نےالیکشن کمیشن پاکستان سے جواب طلب کرتے ہوئے ان الیکشن ٹریبونلز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن ٹریبونلز کی مدت31 اگست کو ختم ہو گئی تھی۔