کراچی (جیوڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں خون خرابا ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ لیاری کے عوام مجھے ایم کیو ایم میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے اس لئے استعفیٰ دیا، لیاری کے لوگ جس پارٹی میں مجھے دیکھنا چاہیں گے اسی میں شمولیت اختیار کروں گا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر لیاری کی ایک الگ سیاسی جماعت بناؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے کچھ تحفظات ہیں اگر وہ دور ہو گئے تو مجھے کوئی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتا۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب سے قبل حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں اور اگر ایسا ہوا تو پھر گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نبیل گبول 2013 کے عام انتخابات میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم کی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے گزشتہ ماہ ہی اپنی قومی اسمبلی کی نشست اور ایم کیو ایم سے استعفیٰ دیا ہے۔