لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی۔
جس کا اظہارمیں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پرکیا تھا، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قراردیکر کلین چٹ دے گا اور وہی ہوا۔
رات دیر تک جاری اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دینے میں چندگھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیاجارہا، یہ دوغلا اور دہراپن ہے جو قوم کے سامنے آ گیا۔