امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 مارچ کو وصول کئے جائیں گے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 12 مارچ کو آویزاں کی جائے گی
لاہور (یس اُردو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ اکیس مارچ کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے چھہتر سے زائد حلقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 مارچ کو وصول کیے جائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آٹھ مارچ کو ہوگی ، امیدواروں کی حتمی فہرست بارہ مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ اکیس مارچ کو ہوگی ۔