counter easy hit

این اے 246، ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی، رینجرز کمانڈر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

کراچی میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے دن کشیدگی کے خطرہ کے پیش نظر فوج یا رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کئے جائیں گے ۔ رینجرز کے کمانڈر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔