اسلام آباد : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی الزامات کا دفاع کیا۔ کہتے ہیں کہ 35 پنکچرز کی بات کرنے والے بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔
حفیظ پیرزادہ نے بھی انکوائری کمیشن کو بتا دیا کہ 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ثابت کر دیا۔ پنجاب میں آر اوز کے ذریعے دھاندلی ہوئی۔ ڈھائی کروڑ ووٹوں کا تو کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔
پاکستان میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں جو بھی فیصلہ ہوا قبول کریں گے۔ بی بی سی رپورٹ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ برطانوی میڈیا ثبوت کے بغیر کوئی بات نہیں کرتا۔ ایم کیو ایم برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین مجھ پر چھوٹی چھوٹی بات پر بھی کیس کر دیتے تھے۔ یہ تو غداری کا معاملہ ہے بی بی سی پر کیوں کیس نہیں کیا جاتا؟۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھتہ نہیں مانگا، فنڈ ریزنگ کی ہے۔ جو کنپٹی پر بندوق رکھ کر مانگا جائے وہ بھتہ ہوتا ہے، عطیہ نہیں