وٹفورڈ برطانیہ (نمائندہ خصوصی) چڑھوئی سیٹ کے معاملہ پر تحقیقات کروائی جائیں راجا اقبال چڑھوئی کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور چڑھوئی کی عوام نے راجا اقبال ہی کو اپنا عوامی نمائندہ چنا رات کی تاریکیوں میں تبدیل ہونے والے رزلٹ سے حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ہم یاسین کی اس گٹھیا حرکت اور اوچھے ہتھکنڈوں سے پرانے واقف ہیں۔
چڑھوئی کی غیور عوام نے الیکشن سے پہلے ہی راجا اقبال کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا جس سے یاسین اور اس کے حواری خوف زدہ تھے اسی لئے تو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر عوام کی خواہشات کا اورحق رائے دہی پر شب خون مارا گیا جس کا بھرپور ہمارے ہی لشکر کے کچھ ساتھ کچھ منافقوں نے دیا۔
چڑھوئی کی عوام کی بربادی کی تایخ جب بھی لکھی جائیگی ان منافقین کا نام چڑھوئی کے میر جعفر اور میر صادق جیسے کرداروں میں کیا جائیگا۔ جلد ووٹوں کی گنتی کروائی جائیگی اور عوامی مینڈیٹ کے تقدس کی پامالی کا حساب عوام کے سمنے رکھ دیا جائیگا۔
راجا اقبال کو چڑھوئی کی عوام نے پیاسین کے مقابلہ میں پانچ ہزار کی لیڈ سے جتوایا جس کو راتوں رات تیس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا گیا لیکن ہم ان کارکنان اور عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے آئندہ انشااللہ ہماری حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے اس کھلواڑ کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور عوام کو ان کا حق واپس دلا کر ہی چین سے بیٹھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وٹفورڈ برطانیہ کے رہنما راجا اعجاز نے چڑھوئی الیکشن کے رزلٹ پر نمائندہ اخبار سے گفتگو کے دوران کیا۔