counter easy hit

انتخابی اصلاحات: ہر جماعت کو 13 قومی اسمبلی ٹکٹ خواتین کو دینا ہونگے

پنجاب اسمبلی کی 14، سندھ 6 اور پختونخوا کی 5 سے زائد ٹکٹیں خواتین کو دینا لازم

Electoral Reforms: Each party will give 13 national assembly tickets to women

Electoral Reforms: Each party will give 13 national assembly tickets to women

اسلام آباد: نئی انتخابی اصلاحات کے بعد قومی اسمبلی کی 272 عمومی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کو 13.6 ٹکٹ لازمی طور پر خواتین کو دینے ہونگے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں عمومی نشستوں کی تعداد 272 ہے جس پر سیاسی جماعتوں کو 13 سے زائد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنا پڑیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں بلوچستان کی 51 نشستوں پر دو سے زائد، خیبر پختونخوا کی 99 نشستوں پر 5 سے زائد، پنجاب کی 297 جنرل نشستوں پر 14 سے زائد اور سندھ کی 130 نشستوں پر 6 سے زائد ٹکٹ خواتین کو دینا لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت خواتین آبادی کا 52 فیصد ہیں اور اس اقدام سے قانون ساز اداروں میں ان کی تعداد میں بہتری کی توقع ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں براہ راست نشستوں پر منتخب ہو کر آنیوالی خواتین کی تعداد 9 ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کی 4 اور پیپلزپارٹی کی 5 خواتین شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website