counter easy hit

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا

Electors of Colombia elected president to the Trump

Electors of Colombia elected president to the Trump

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا،ان کی فتح کی رسمی تصدیق کردی ،وہ آئندہ برس جنوری میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز باضابطہ طریقہٴ کار کے مطابق ہر ریاست اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا پینتالیسواں صدر منتخب کرلیا ، وہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں 538 الیکٹرز الیکٹورل کالج کے لیے ووٹ دیتے ہیں اور امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 306 ووٹ حاصل کیے تھے، تاہم گزشتہ روز انہیں 304 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ دو الیکٹرز نے انحراف کرتے ہوئے رون پال اور جان کیسک کو ووٹ دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر الیکٹرز نے ہیلری کی مخالفت کے سبب ٹرمپ کو ووٹ دیا ۔ہیلری کلنٹن کو 228 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ نومبر کے انتخابات میں انہیں 232 الیکٹرز نے ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website