کراچی : کراچی میں الاظہر گارڈن کے لئے نئے روڈ کے افتتاح کے بعد بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کہتے ہیں کہ ادارے نے کراچی سے صرف کمایا ہے خرچ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو نظر انداز کئے جانے پر بھی شکوہ کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ داروں نے اپنے معاملات درست نہ کئے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
وزیر بلدیات نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ پانی اور بجلی کے مسائل اپنی جگہ لیکن دیگر سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔