کے الیکٹرک نے صرف وعدے کئے، مدد نہیں، کراچی میں بازوؤں سے محروم ملازم کی خود سوزی کرنے کی دھمکی، علاج کے لئے معاوضہ دینے کا مطالبہ۔
کراچی: ہائی ٹینشن لائن کی مرمت کے دوران معذور ہونے والا کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ ملازم سراپا احتجاج بن گیا۔ مطالبات نہ ماننے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی۔
ہائی ٹینشن لائن کی مرمت کے دوران اپنے دونوں ہاتھ کھو دینے والا ارشد کے الیکٹرک کے ناروا سلوک پر احتجاج کرنے ہیڈ آفس پہنچ گیا۔ تھرڈ پارٹی ملازم ارشد نے معاوضہ نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دے رکھی تھی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ارشد سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے رہنماء بھی پہنچے اور ارشد کا معاملہ انتظامیہ کے سامنے رکھا۔ ارشد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی یقین دہانی پر انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کیا لیکن کے الیکٹرک انتظامیہ کو تنبییہ کر دی کہ مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گا۔