counter easy hit

بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے حکومتی کارکردگی واضح کردی

Electricity and gas

Electricity and gas

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے حکومتی کارکردگی واضح کردی ہے آئے روز بجلی کے کریک ڈاؤن نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ،گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوما ہ سے جاری ہے مگر اعلی احکام بھی اس طرف کو ئی توجہ نہیں دے رہے اور نہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں گیس سارا سارا دن غائب رہتی ہے جبکہ رات کے بارہ بجے تھوڑی تھوڑی آنا شروع ہوتی اس وقت شہر ی سوئے ہوتے ہیں یا پھر صبح کے اوقات میں گیس آتی ہے مگر ایک یا دو گھنٹے رہنے کے بعد پھر گیس کی شارٹیج شروع ہو جاتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کام ٹھپ ہو چکے ہیں مگر حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے گیس سے چلنے والی کئی فیکٹریاں بھی بند ہو چکی ہیں اور ان میں کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں کام کرنے والے مزدور بھی بے روز گا ہو چکے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی زون 112ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت باقی ماندہ اڑھائی سال بھی اشتہاروں کے زریعے سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹ کر گزارنا چاہتی ہے۔ حکومتی نااہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔