کراچی میں بجلی کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ اب بھی بحال نہ ہوسکا اور فنی خرابی دور نہ کی جاسکی۔
Electricity defects can not be overcome in Karachi
کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش رہی اور کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ گلشن عمیر، ملت ٹاؤن، گلستان جوہر بلاک 8 میں بجلی کی بندش کا سلسلہ بارہ سے چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی معطلی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عملے کی جانب سے فنی خرابی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔