لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )بجلی گیس کے کوارڈنیٹر بجلی گیس کھاگئے عوام سراپا احتجاج مسائل میں مسلسل اضافہ بچے ناشتے کے بغیر سکول جانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں بجلی وگیس کے کوارڈ نیٹر بجلی گیس کھاگئے صبح اور شام کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں اور مسائل میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے بچے اور دیگر ڈیوٹی پیشہ افراد بغیر ناشتے کے سکول دفتر جانے پر مجبور ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے بجلی گیس کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کوارڈ نیٹروں کوخدمت کرنے کا پابند بنایا جائے ورنہ نمائشی عہدوں سے ہٹا یا جاے