گجرات(انور شیخ)گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں اور روزہ داروں کی چینحں نکال دیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگئے شہریں کی ہاتھ اٹھا کر واپڈا والوں کو بدعائیں تفصیل کے مطابق گجرات اور گرد نواح میں سخت گرمی کی وجہ سے واپڈا والوں نے بھی اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے واپڈا حکام بغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں کئی کئی گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے بجلی نبہ ہونے کی وجہ سے شہری اور روزہ دارو سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں واپڈا حکام کی جانب سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیاگیا البتہ واپڈا حکام 14 سے16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کررہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والانہیں ہے