counter easy hit

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل

کراچی میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

Electricity supply in most areas of Karachi yet suspended

Electricity supply in most areas of Karachi yet suspended

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ علاقائی فالٹس پر کام جاری ہے جنہیں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد سے گلشن معمار ، ایف بی ایریا، ڈیفنس کے چند مقامات، ناگن چورنگی ،شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر بلاک 2 سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ 160 میں سے 60 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے اور 100 فیڈرز پر کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کی بحالی میں مصروف ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق علاقائی فالٹس پر کام جاری ہے جنہیں جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ تاہم بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے جس سے مرمتی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ ترجمان کےمطابق واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے جبکہ دھابیجی پر چند منٹوں کا عارضی تعطل بھی دور ہوچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website