کراچی( ویب ڈیسک ) دیگر کرکٹرز کی طرح قومی کرکٹرعماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجریز کا شکار رہنیکے سبب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا۔عماد وسیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک خدمات سر انجام دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے محمد عامرکے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،دیگرکرکٹرز کی طرح قومی کرکٹر عماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ایک مشہور ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجریز کے سبب وہ لمبی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انکا کہنا تھا میں لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے بجائے سفید گیند کی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دونگا۔عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں زیادہ بہتراور لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔آل راؤنڈرعماد وسیم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وائٹ بال سے کرکٹ زیادہ کھیلی جارہی ہے اورٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر عامر زیادہ عرصے تک ون ڈے اور ٹی ئنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈین جونز نے مصباح الحق اور وقار یونس کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ کے امیدوار ڈین جونز نے اپنی ناکامی کے باوجود کھلے دل سے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارکباد پیش کی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے پر اپنے دونوں ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہم نے مل کر چمپئن شپس جیتی ہیں، امید ہے کہدونوں پاکستان کیلئے بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔