counter easy hit

گیارہ سالہ طالب علم کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی

Eleven-year-old

Eleven-year-old

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) گیارہ سالہ طالب علم کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی ،ملزم پولیس کے حوالے ،تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کا رہائش چوتھی جماعت کا طالب علم عرفان علی ولد قربان علی بٹ کیک خرید کر گورمے بیکرز سے باہر نکلا تو ایک ہٹے کٹے ملزم نے اسکا پیچھا شروع کر دیا اوربچے کو ڈرا دھمکاکر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگا ،انصاف مرکز کیمپنگ گراؤنڈ کے قریب پہنچنے بچے کے شور مچانے سے شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے شہریوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے آپ کو گورمے بیکرزلالہ موسیٰ کاملازم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ کیک چوری کر کے بھاگا ہے اور مجھے اسے پکڑنے کیلئے بھیجا گیا ہے جبکہ بچے نے رو رو کر شہریوں کو اپنی بے گناہی کے ثبوت کے طور پر گورمے بیکرز سے خریدے گئے کیک کی رسید دکھائی جس پر شہریوں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے مشکوک شخص کی پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع کر دی جس پرSHO تھانہ سٹی شیراز عزیز چیمہ بذات خود موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو حراست میں لے لیا پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنانام یوسف ولد محمد اکرم ذات کھوکھر محلہ حاجی پورہ بتایا ہے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ملزم یوسف کا تعلق بچے اغوا کرنے والے گروہ سے بھی ہو سکتا ہے لیکن اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد معلوم ہونگے تا حال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،دریں اثناء گورمے بیکرز سے رابطے پر معلوم ہوا کے یوسف نام کا کوئی ملازم گورمے بیکرز پر کام نہیں کرتا ۔اس ساری صورتحال سے علاقہ بھر میں خوف حراس کی فضا بن چکی ہے اور شہریوں خصوصاً سکول جانے والے بچوں کے والدین میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔