لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ پیرطفیل قادری نے سالانہ لبیک یارسول اللہ موٹرسائیکل ریلی کے دوران مقامی پولیس ،انتظامیہ کی طرف سے مطلوبہ تعاون نہ کرنے پر شدیدغم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہماری درخواست کے باوجودمقامی پولیس ،انتظامیہ نے ریلی کے راستے کلیئرنہیں کروائے ،جس کی وجہ سے شرکاء ریلی کو شدیدمشکلات اور پریشانی کا سامناکرناپڑے ،ہماری بارباراپیل کے باوجودریلی کے ساتھ موجودپولیس افسران ،ملازمین ٹس سے مس نہ ہوئے ،انہوں نے کہاکہ اہلسنت وجماعت بریلوی پرامن ہیں ہم نے کبھی پولیس سے سیکورٹی نہیں مانگی لیکن اس دفعہ ملکی حالات کے پیش نظرسیکورٹی مانگی تھی لیکن پولیس نے تعاون نہیں کیا،انہوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق سے مطالبہ کیاکہ جشنعیدمیلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے موقعہ پر سیکورٹی اور جلوس کے راستے کلیئر کروائے جائیں ۔