ایران پر طویل مغربی پابندیوں کے خاتمے کے بعد فرانسیسی کمپنی ائربس کا پہلا اے 321 مسافر طیارہ ایران کے حوالے کردیا گیا ۔
طیارہ فرانس سے آج ایران پہنچے گا، ایک سو اناسی نشستوں والا مسافر طیارہ ایرانی ائر لائن کا حصہ بنے گا۔عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کے بعد ایران پرعائد عالمی پابندیاں ختم ہونے پر ایران نے ائر بس کمپنی سے سو طیاروں کا معاہدہ کیا تھا۔ایران نے بوئنگ کمپنی سے بھی اسّیطیارے خرید رہا ہے اور مزید طیاروں کے لیے اٹلی فرانس کی مشترکا کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔