ہوبارٹ: بنگلہ دیش کے ایک انگلش اخبار نے فکسنگ میں ملوث جنوبی افریقی کرکٹر الویرو پیٹرسن کی خبر کے ساتھ سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کی تصویر شائع کر دی۔
نام کی مماثلت کی وجہ سے مذکورہ اخبار کو غلط تصویر چھاپنے پر نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کا خود کیون پیٹرسننے بھی سخت نوٹس لیا، وہ اس وقت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ میں کمنٹری میں مصروفہیں۔
انھوں نے مذکورہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اپنی تصویر اس ہیڈ لائن کے نیچے دیکھکر میرے کیا احساسات ہیں، یہ کون سا اخبار ہے؟ بعد میں اخبار نے ٹویٹر پر کیون پیٹرسن سے اپنی سنگین غلطی کی معافی مانگلی۔