counter easy hit

انتخابی مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم کو خفت کا سامنا

برطانیہ میں8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا نے اسکاٹ لینڈ میں مہم شروع کی تو کئی شہریوں کے بند دروازوں نے استقبال کیا ، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔

Embarrassed face to British Prime Minister during the election campaign

Embarrassed face to British Prime Minister during the election campaign

انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، انتخابات کا اعلان کرنے والی برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے بھی اپنی کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے خود الیکشن مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں انہوں نے گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کا منشور پہنچانے کی مہم کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں ہی انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک کے بعد ایک چھ گھروں میں گئیں تاہم وہاں انہیں کوئی بھی نہ مل سکا یا پھر ان گھروں میں مقیم افراد نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا، اسی لیے انہوں نے پارٹی منشور ان گھروں کے لیٹر باکس میں ڈال دیا ۔

ٹیریزا مے بولیں کہ ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ بینک ہالی ڈے کی وجہ سے کہیں گئے ہوئے ہوں، لیکن بالآخر ساتویں بار انہیں کامیابی مل ہی گئی اور انہوں نے پارٹی منشور تھما دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website