پاکستان فرانس میں کرکٹ کی ترقی و ترویج کیلئے اپنی مدد جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے فرانس کی مرد و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں آج پیرس میں دیئے گئے عشائیہ کے دوران کیا۔
عشائیہ کا انعقاد سفارت خانہ پاکستان اور سفارت خانہ سری لنکا کی طرف سے کیا گیا۔ عشائیہ میں فرانس کی مرد و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، دروز شہر کے میئر، فرانس کرکٹ کے صدر اور چیف سلیکٹر بھی موجود تھے اس کے علاوہ عشائیہ میں فرانس میں موجود تمام کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے سفیروں، سینئر آفسران اور فرانس کی وزارت کھیل اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فرانس میں جناح چمپین شپ ٹرافی کے 2015 اور 2016 میں کامیاب انعقاد کے بعد فرانس میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ میں بڑی مدد ملی۔ اور فرانس میں کرکٹ کا کھیل بتدریج مقبول ہو رہا ہے۔ سفیر نے پاکستان کی طر ف سے جناح ٹرافی کے انعقاد کو فرانس میں جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
پاکستان کا سفارت خانہ پچھلے دو سالوں سے فرانس میں جناح ٹرافی کا انعقاد کامیاب سے کر رہا ہے۔ اور یہ ٹرافی فرانس کے کرکٹ کے میدان میں سب سے بڑی اور اہم حیثیت اختیار کر چکی ہے