میڈرڈ(نمائندہ خصوصی )سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا،سفیر پاکستان محترم رفعت مہدی نے پرچم کشائی کا فریضہ سرانجام دیا اس موقع پر انہو ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب پاکستانیو ںکو اس خوشی کے موقع پر یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتا ہو ں ، انہو ں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی ،خوشحالی اور سر بلندی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف کی حکومت نے یہ عزم کررکھا ہے کہ انتہا پسندی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا ئے گا ۔اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات بھی پڑ ھ کر سنائے گئے ۔سفارت خانہ میڈرڈ میں ہو نے والی یوم پاکستان کی تقریب میں رنگ برنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور حاضرین کے دل جیت لئے ۔یوم پاکستان کی تقریب میں میڈرڈ اور اس کے گردو نواح میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔