counter easy hit

ترکی میں زلزلہ: کسی پاکستانی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں،سفارتخانے میں ہیلپ لائن سینٹر قائم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ترکی میں قائم پاکستان کے سفاتخانے کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق تاحال کسی بھی پاکستانی کے زلزلے سے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوئے ہیں جب کہ چھ عمارات بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے میں قائم کی جانے والی ہیلپ لائن سینٹر سے فون نمبر 00905314966399 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ترکی میں آنے والے زلزلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے ازمیر کو پہنچایا ہے جہاں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک چار افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ چھ عمارات بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ترکی کے متاثرہ صوبے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website