counter easy hit

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں سیاحتی سہولیات سے مزین شعبہ سیاحت کا قیام

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں سیاحتی سہولیات سے مزین شعبہ سیاحت کا قیام

پیرس 25 جولائی:2019 سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں سیاحتی سہولیات سے مزین ایک شاندار شعبہ سیاحت کا افتتاح فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر جناب جین برنارڈ سمپاتوس اور سفیر پاکستان جناب معین الحق نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس شعبہ سیاحت کے قیام کا مقصد فرانسیسی اور یورپی سیاحوں میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانا اور انہیں پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے دعوت دینا شامل ہے۔ EMBASSY, OF, PAKISTAN, TO, FRANCE, PRESS, SECTION,   Tourism, Facilitation, Section, established, in, Pakistan, Embassy

کل پیرس میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں فرانسیسی حکومتی اہلکاروں، فرانسیسی ٹور آپریٹرز، سفرناموں کے لکھاریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پیرس میں پاکستان کے شعبہ سیاحت کا قیام سفارت خانہ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والی سیاحتی مہم کا حصہ ہے تاکہ پاکستان کے پوشیدہ سیاحتی مقامات کو فرانس اور یورپ میں متعارف کروایا جاسکے۔ انہوں نے مہمانوں کو ان متعدد اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو حکومت پاکستان نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اٹھا رکھے ہیں۔ سفیر پاکستان نے حاضرین کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان کے قدرتی نظاروں، ثقافتی ورثہ اور پاکستانی عوام کی روائیتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ شعبہ سیاحت تمام معلومات اور سہولتوں سے مزین ہے اور یہ شعبہ فرانسیسی سیاحوں کو مناسب اور منفرد ٹورپیکجز سے متعارف کروائے گا جو ان کی سفری ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ فرانسیسی سیاحوں کو مناسب اور بہترین پاکستانی اور فرانسیسی ٹورآپریٹرز سے بھی متعارف کروائے گا تاکہ وہ پاکستان کے سفر اور پاکستان میں قیام کے دوران پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ شعبہ ساحوں کو فرانسیسی زبان میں خاص طور پر تیار کیئے جانے والے کتابچے اور دیگر معلومات بھی فراہم کرے گا۔

جناب جین برنارڈ سمپاتوس نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی حسین وادیوں، سیاحتی تنوع اور پاکستان میں موجود پوشیدہ سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں موجود پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر کے طور پر پاکستانی اور فرانسیسی عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

EMBASSY, OF, PAKISTAN, TO, FRANCE, PRESS, SECTION,   Tourism, Facilitation, Section, established, in, Pakistan, Embassy

Mr. Jean-Bernard Sempastous, President, France-Pakistan Friendship Group in the French National Assembly addressing the, Participatns

EMBASSY, OF, PAKISTAN, TO, FRANCE, PRESS, SECTION,   Tourism, Facilitation, Section, established, in, Pakistan, EmbassyEMBASSY, OF, PAKISTAN, TO, FRANCE, PRESS, SECTION,   Tourism, Facilitation, Section, established, in, Pakistan, Embassy

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website