جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق عوامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتخانہ ء جرمنی،واقع برلن میں ٢٣ مارچ ٢٠١٥ء کو صبح ٩ بجے سفارتخانہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے،جس میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
لہٰذا ان سے درخواست ہے کہ وہ پونے نو بجے (٤٥:٨پر) سفارتخانے پہنچ جائیں۔ٹھیک ٩ بجے رسم پرچم کشائی ادا کی جائے گی۔
صدر مملکت پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پیغامات سنائے جائیں گے۔
سفیر پاکستان سید حسن جاوید پاکستانیوں اور دیگر مہمانوں سے خطاب فرمائیں گے ،جس کے بعد حسب دستور مہمانوں کے لئے ٹی پارٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔