ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان سفارت خانہ ویانا میں یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کی صبح 10 بجے سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض کی زیر قیادت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک کے بعد سفیر پاکستان نے قومی ترانہ کی سریلی دهنوں کے ساتھ پرچم کشائی کی رسم ادا کی -پرچم کشائی کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
تقریب کے احتتام پر اجتماعی دعا میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی -آخر میں پاکستان سفارت خانہ کی جانب پاکستانی کمیونٹی کو ریفریشمنٹ پیش کی گی۔