اسلام آباد(یس اردو یوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کے زیرصدارت واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستان اور امریکہ کے مابین شعبۂ تعلیم میں تعاون کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ ویبینار دو حصوں پر مشتمل تھا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پہلے مرحلے میں شرکاء کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا- انھوں نے کہا کہ شعبۂ تعلیم میں پاک امریکہ تعاون دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے۔ ویبینار میں امریکہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے تعلیمی و ثقافتی امور میری روئس ، نے پاک امریکہ تعلیمی اشتراک کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک۔امریکہ باہمی تعلیمی اشتراک قابل فخر ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ میری روئس نے کہا کہ 19-2018 میں کُل پاکستانی طالب علموں کی تعداد 8000 کے قریب تھی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی طلبہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انھوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ امریکہ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اولین ترجیح دیں۔ اس موقع پر اسلام آباد کےامریکی سفارتخانہ کے نمائںدہ نے کہا کہ آئی سی ای کے احکامات کا اطلاق ہر تعلیمی ادارے کے پروگرام کی مخصوص نوعیت پر منحصر ہوگا۔ یونیورسٹیاں ویزا پابندیوں کے ایشو پر کام کر رہی ہیں۔ ویبینار کے دوسرے مرحلے میں تعلیمی شعبہ میں تعاون پر کوویڈ 19 کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ویبینار کے شرکاء نے کہا کہ وبائی مرض نے تعلیمی شعبہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے۔ اس لحاظ سے امریکہ میں تعلیم کی غرض مقیم طلبا وطالبات اور آنے والوں کیلئے بہت سے چیلنجز ہوسکتے ہیں۔
Asad M. Khan
@asadmk17
The second Webinar panel covered the impact of COVID-19 on education cooperation. Panelists noted that the pandemic has shaken the education sector & situation remains unpredictable. There will be challenges for students who want to come to U.S. as well as those already here.
The second Webinar panel covered the impact of COVID-19 on education cooperation. Panelists noted that the pandemic has shaken the education sector & situation remains unpredictable. There will be challenges for students who want to come to U.S. as well as those already here. pic.twitter.com/xl3AVhJFsY
— Asad M. Khan (@asadmk17) July 9, 2020
Asad M. Khan
@asadmk17
·
16h
How the ICE announcement (on visa restrictions) will impact students will depend on the school that they are attending. Universities are working on this issue. This is a challenge for everybody. – Lisa Heller, US Embassy Islamabad