ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ماہ فروری میں2016پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ کی کارکردگی تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو ماہ فروری میں 9435کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 556ایمرجنسی کالز تھیں۔ جبکہ 8879فیک کالز تھیں پی ٹی سی ایل فون رکھنے والے والدین بچوں کو فون سے دور رکھیں ،محمد اکرم پنوار ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے تمام آفیسرز اور میڈیا کوارڈینیٹرعلی اکبرکی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے بتایاماہ فروری میں موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے256سڑک کے حادثات،220میڈیکل ایمرجنسیز15,آگ لگنے کے واقعات ،23لڑائی جھگڑوں کے واقعات، عمارتوں کے گرنے کے 1واقعہ اور41دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں جبکہ 8879فیک کالز تھیں محمد اکرم پنوارنے مزید بتایا کہ 556ایمرجنسیز میں679زخمیوں کوطبی امداد دینے بعدمختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122آفس ننکانہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کے لئے آتش گیر مادے اور زہریلی گیسوں کے انخلاء کی صورت میں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے اس ٹریننگ ورکشاپ میں آگ اور عمارتوں کے منہدم ہونے کی صورت میں بھی جائے وقوعہ پر محفوظ رپورٹنگ کے لئے آگاہی بھی شامل ہے انہوں نے ضلع ننکانہ میں پی ٹی سی ایل و موبائل فونز گھروں میں رکھنے والے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو فون سے دور رکھا جا ئے اس طر ح ہماری کار کر دگی میں فر ق آتا ہے