counter easy hit

کراچی میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا عندیہ دے دیا گیا

Emergency Enforcement Indicated In Karachi

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نالے صاف کراتا ہوں یہ ان میں کچرا ڈال دیتے ہیں، سارا الزام علی زیدی پرڈال دیا جاتا ہے کہ کچرا نہیں اٹھا رہا۔علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ،اندرون سندھ کچرا کون پھینکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے پہلے میں تو ان لوگوں کی مدد کے لیے آیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے، جہاں سے صفائی کر رہے ہیں وہاں کچرا ڈالاجا رہا ہے، اگر یہ مدد نہیں چاہتے اور جنگ چاہتے تو کام کیسے ہوگا؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website