ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کا ایک ہنگامی اجلاس صدر حاجی شاہد محمود کی زیر صدارت چھ ڈ سڑکٹ مسلم لیگ آفس میں منعقد ہوا جس میں وائس چیرمین طارق عمر، جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی، جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد مغل، فناس سیکرٹری محمد خالد، صدر یوتھ ونگ سہیل عامر، سردار اسد خان، عادل، وقاص احمد بھٹی ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
متفقہ رائے سے یہ فیصلہ طے پایا کہ علی شرافت کو ان کی غیر زمہ دارانہ حرکات اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ان کو فوری طوری پر ان کے عہدئے اور رکنیت سے سبکدوش کیا جاتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ویاناان کے کسی قول و فعل کی زمہ دار نہ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا نے اجلاس کی تما م کاروائی تحریر کی صورت میں اپنے اپنے دستخطوں کے ساتھ پریس ریلیز پاکستان میڈیا ویا نا کو جاری کی۔