counter easy hit

اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال۔۔۔ برطانوی شہزادے کو لندن روانگی سے روک دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے کے طیارے کو موسم خرابی کے باعث ٹیک آف میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ایئرٹریفک کنٹرول نے جہاز کو انتظار کرنے کی ہدایت کردی، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانویشاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنا دورہ لاہور مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔لیکن اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کو ٹیک آف میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرٹریفک کنٹرول نے شاہی جوڑے کے جہاز کو انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ تاہم اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے پرواز کی اجازت تاخیر سے ملی۔واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا ،شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا ۔شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اس موقع پر ایس او ایس ویلیج کے تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سالگرہ منانے والے بچوں کو کیک پیش کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔

emergency, situation, in, Islamabad, royal, couple, refrain, from, lefting, Islamabad

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website