اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، کچھ دنوں تک پنجاب میں بڑی تبدیلی کی جاسکتی ہے تاہم نامور خاتون اینکر پارس جہازیب نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پورا پاکستان حیران رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پارش جہاہزیب کا کہنا ہے لپ کہ ’’ پنجاب میں بڑی سیاسی تبدیلی متوقع ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس بارے مقتدر حلقوں میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور ہوسکتا ہے پنجاب سے شروع ہونے والی تبدیلی کا آغاز اسلام آباد میں کسی بڑی تبدیلی پر ختم ہو۔۔۔۔‘‘
اپنے ایک اور ٹیٹ میں پارس جہازیب کا کہنا تھا کہ ’’ یہاں کچھ مفاد پرست بڑی آسانی سے ہر حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں کیا ایسے ضمیر فروشوں، نکموں اور نالائقوں سے کوئی بہتری کی توقع رکھی جا سکتی ہے؟ ایسا کب تک چلے گا؟ اور جو پارٹی سربراہان ان کی باتوں میں آتے ہیں ان کا تو اللہ ہی حافظ ہے‘‘۔