کراچی(ویب ڈیسک)جیو نیوز کی ایڈیٹر انٹرٹینمنٹ نادیہ فیصل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔نادیہ فیصل کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اس موذی بیماری سے جنگ لڑ رہیں تھیں۔اہلخانہ کے مطابق نادیہ فیصل کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کی جائے گی۔نادیہ فیصل طویل عرصے سے جیونیوز سے وابستہ تھیں اور فلمی حلقوں میں ’نینی‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں، وہ بیماری کے باوجود اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہیں۔