اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ملک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر یں گے ، سعودی ولی عہد کی آمد کی خوشی میں پارلیمنٹ ہاﺅس کی عمارت پر محمد بن سلمان کا پوٹریٹ نصب کر دیا گیا ،،
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کی خوشی میں پارلیمنٹ ہاﺅس کی عمارت پر محمد بن سلمان کا پوٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے جس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 45 فٹ ہے ،، محمد بن سلمان کے استقبال کی تمام تماریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ آمد کے موقع پر گارڈ آفر آنر اور پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ سلامی پیش کرے گا ،، اس کے بعد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشایہ دیا جائے جبکہ وہ اپنے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ،، نور خان ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراءسعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاﺅس لے جایا جائے گا ،، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے قبل شاہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سعودی 11 رکنی وفد مسمل مسعودکی سربراہی میں نور خان ایئر بیس پہنچ گیا،شاہی مہمانوں کے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سکیورٹی میں وزیراعظم ہاﺅس پہنچا دیا گیا، واضح رہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان آج شام دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،
ان کی آمد سے قبل شاہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور ان کے شاندار استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شاہی ڈاکٹرز، شاہی سیکیورٹی، شاہی اسٹاف پر مشتمل 235 رکنی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے،،سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں سعودی ولی عہد کے طیارے کو پروٹوکول دیں گے، ایئرپورٹ پر اترتے ہی سعودی ولی عہد کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئرپورٹ پر سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کریں گے، سعودی وفد کو پانچ تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،