ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور یونین کونسل چک نمبر 12 کے چیئر مین رائے ملازم حسین المعروف عبد اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کی دعاؤں سے میاں نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ،عوام کے محبوب لیڈر بہت جلد پاکستان واپس آکر ترقی کے سفر کی دوبارہ قیادت کریں گے ،وفاقی بجٹ میں کسانوں کو تاریخی ریلیف دیناموجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے زبانی جمع خرچ اور نعرے لگانے کی بجائے عملی اقدامات میں مصروف ہے ،وفاقی بجٹ 2016-17میں کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ کھاد ،بیج ،زرعی مشینری ،زرعی آلات اور بجلی کے بلوں میں کمی کے بعد فی ایکڑ پیدوار پر لاگت انتہائی کم ہو جائے گی جس سے کسان خوشحال ہو گا ،کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور بیماری اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے صحت دے اور جسے چاہے بیمار کر دے اس لئے کسی کی بیماری پر سیاست نہیں ہو نی چاہئے ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیماری پر پوری پاکستانی قوم نے دعائیں کیں جس کی وجہ سے وہ کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور عوام کا محبوب لیڈر بہت جلد اپنی پاکستانی قوم کے درمیان میں ہو گا ۔