اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پانچ اہلکارامیگریشن کائونٹر سے غائب ہو گئے لیکن جب کائونٹر خالی دیکھا تو شہری نے ویڈیو بناکر پاکستان سٹیزن ویب پورٹل پر بھیج دی جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے ڈیوٹی سے غیرحاضرپانچ ایف آئی اے اہلکار معطل کردیئے گئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن کامران علی کوہیڈکوارٹرزرپورٹ کرنےکی ہدایت کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اےکےمعطل اہلکاروں کوکوئٹہ ٹرانسفرکردیاگیا، ٹرانسفراورمعطل اہلکاروں میں اےایس آئی طارق محموداورمحمدادریس، محمدجبران ،قلب عباس اورعمرظہورشامل ہیں۔یادرہے گزشتہ روزاسلام آبادایئرپورٹ پر5اہلکارامیگریشن کاؤنٹرزسےغائب تھے، ویڈیو ملتے ہی وزیراعظم نے اس کا نوٹس لے لیا۔