کراچی….پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث آج بھی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بعض کا شیڈول متاثرہوا ہے۔
پاکستان ائرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث بیشتر شہروں میں پروازوں کا شیڈول منسوخ ہوگیا ہے ۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز منہ مانگے دام ٹکٹ فروخت کررہے ہیں ۔فیصل آباد میں ملازمین نےنویں روز بھی کام بند کررکھا ہے ۔ کراچی میں جاں بحق 2ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائےگی ۔ملتان ایئر پورٹ سے آج پی آئی اے کی 10 پروازیں شیڈول میں تھیں ،ملازمین کی ہڑتال کے باعث تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔کراچی سے بہاول پور اور بہاول پور سے کراچی آنے اور جانے والی پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہوسکی ہیں ،رحیم یار خان میں پی آئی اے کے آفس بند ہیں جس سے تمام فلائٹ کے شیڈول معطل ہوکر رہ گئے ہیں ۔ سکھرسےاسلام آباد جانے والی اور کراچی سے سکھر آنے والی پروازیں منسوخ ہیں ۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پی آئی اےکی اسکردوسےاسلام آبادآنےوالی دو پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔گلگت سے اسلام آنے والی پرواز بھی منسوخ ہے۔ چترال سےاسلام آبادکی پرواز بھی اب منسوخ ہے۔