ملک کے کئی شہروں کی طرح کراچی میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیںاورحد نگاہ 100سے 150میٹر تک رہ گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔
شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ کافی کم ہوگئی جس کے باعث جد ہ ،قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کو مختلف مقامات کی جانب موڑ دیا گیا ۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے732 کونوابشاہ کی جانب اور پی کے 214کو مسقط کی طرف موڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ استنبول سے کراچی آنے والی ترک ائیرلائن کی پرواز کو دبئی بھیج دیا گیا ہے۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی آنے والی قطر ائیرلائن کی پرواز اور فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔