اسلام آباد: عمران خان کی حکومتِ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) دکھانے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ذوالفقار عباس بخاری کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس سفارش کی منظوری دے دی ہے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ’’وزارت نے یہ اقدام وزیر اعظم کے 100 دِن کے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا ہے، تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں اور اُن کے بچوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت کے لیے مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے جائیں گے۔ اس سے قبل، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کئی ایک نئے اقدام کیے جائیں گے۔