بلوچستان کے10اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی جبکہ کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے10اضلاع میں 23 جنوری کو شروع ہونےو الا انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی ہے ۔ادھر کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم میں دو روز کی توسیع کردی گئی اور ان تینوں اضلاع میں پولیو مہم جاری ہے۔حکام کے مطابق مہم کے دوران ان تمام 13اضلاع میں مجموعی طور پر90فیصدہدف حاصل کرلیاگیا ہے اورکوشش ہےکہ بچوں کی ویکسی نیشن کا باقی ہدف آج حاصل کرلیاجائے۔