اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار معید یوسف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے انڈیا نے اپنے پاﺅں پر کھلاڑی مارلی ہے اور اس مسئلہ کو جس کوبھارت اپنا اندورنی معاملہ قرار دیتا تھا ، اس کو مزید عالمی سطح پر اجاگر کردیا ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے انڈیا نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے اور اس مسئلہ کو جس کوبھارت اپنا اندورنی معاملہ قرار دیتاتھا ، اس کو مزید عالمی سطح پر اجاگر کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور ٹرمپ کی ایک اور گفتگوہوگی اور ہونی بھی چاہئے جس میں عمران خان کہیں گے کہ آپ نے یہ بات کی تھی اور اب کیا ہونا چاہئے ؟ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اس معاملہ میں ضرور کچھ نہ کچھ کرے گا اور اگر ثالثی کا کردار بھی ہونا تھا تو اس کردار کا امکان اب بھارت کی اس حکمت عملی کے بعد مزید بڑھ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے میں اقوام متحدہ بھی ملوث ہوگی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم، او آئی سی کی رابطہ کمیٹی برائے کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب، کمیٹی کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں کل بروز منگل 6 اگست کو ہوگا، کمیٹی میں شامل تمام ممالک کے نمائندوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سرکار کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر او آئی سی کی رابطہ کمیٹی برائے کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام رکن ممالک کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔