counter easy hit

محکمہ اوقاف کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں ملک ذوالقرنین ڈوگر سمیت 19 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف درخواست دے دی گئیْ

Endowments

Endowments

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)محکمہ اوقاف کی طرف سے دفاتر کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں مسلم لیگی ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر سمیت 19 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی گئیْ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے ایڈ منسٹریٹر،ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر اور اینٹی انکروچمنٹ کے دفاتر کی توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ اور دفتری سامان چوری کرنے کے الزامات میں مسلم لیگی ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر،مسلم لیگ ن جنرل کونسلر اور میونسپل کمیٹی کے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ریاض احمد،صدر انجمن مزارعین رانا محمد ایوب ،سلیمان نول ،حاجی عبد الستار ،محمد آصف جاہ ایڈو وکیٹ سمیت 19 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی گئی درخواست ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر اوقاف محمد اسحاق کی طرف سے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں جمع کروائی گئی ہے