جہلم: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں۔
ABID, SHER ALI, FEDERAL, MINISTER, FOR, WATER, AND, POWER
جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی ایک فیکٹری میں 150 مظلوم افراد کو ز ندہ جلا دیا گیا، عمران خان اور طاہر القاری نے ان کے لیے دھرنا کیوں نہیں دیا۔ زرداری نے مظلوم افراد کے قتل پر آنکھیں کیوں باندھے رکھیں۔
درحقیقت یہ تمام لوگ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں انہیں نواز شریف کھٹکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے، سندھ میں وزیروں کے گھر سے 5، 5 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، ان کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا۔