اوسلو؍اسلام آباد (نیوز ڈیسک، اصغر علی مبارک) پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے اوور ٹائم لگا کر سازشیں کر رہے ہیں – وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ہمیں ملک کی سلامتی اور مفاد میں یکجہتی قائم رکھنی ہے – حالیہ واقعات سے تاثر ابھرتا ہے کہ ہمیں خطرات کا ادراک نہیں – ملک میں سیاسی انتشار زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے –
عمران خان عدلیہ اور نیب سے اپنا سیاسی ایجنڈا پورا کروانے کی سازشیں کر رہے ہیں -لودھراں کا ضمنی الیکشن سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے -مسلم لیگ ن کو دبانا اور کمزور کرنا ممکن نہیں – ہم مشتعل نہیں ہونگے –