counter easy hit

ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم نواز شریف

 انقرہ: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں  اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔

ENEMIES, OF, TURKEY, ARE, THE, ENEMIES, OF, PAKISTAN, NAWAZ, SHARIEFپاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ سطح کے تزویراتی تعاون کی کونسل کا پانچواں اجلاس وزیراعظم نواز شریف اورترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی مشترکہ صدارت میں ہوا جس میں پاکستان اورترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سمیت تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، فنانس و بینکنگ کے ورکنگ گروپس اور ٹرانسپورٹ، مواصلات، ثقافت، سیاحت و تعلیم کے ورکنگ گروپس کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تاپی گیس پائپ منصوبے سے توانائی کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی

اجلاس میں بہاولپور میں سولر پاور منصوبے، پاکستان اور ترک مسلح افواج کی تربیت میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ جنگلات، لائبریریوں کے قیام، ثقافت و سیاحت، ادویات جائزہ سروسز میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اورترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کے معاہدہ پر شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے جب کہ اعلیٰ سطح پر تعاون جاری رکھنے کے معاہدے پر دونوں وزرائےاعظم نے دستخط کیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم سے بیلاروس کے صدر کی ملاقات

اجلاس کی صدارت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بہترین مہمان نوازی پر ترک قیادت کے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ سال ہونے والے افسوسناک واقعے میں بغاوت کو ناکام بنانے والے 248شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور  دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، یقین ہے کہ ترکی امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دفاع کے شعبے میں نہ صرف تعاون کا فروغ چاہتا ہے بلکہ ترک حکومت سے دفاعی تعلقات کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور ترکی سے توانائی کے شعبے میں تعاون چاہتے ہیں جب کہ پاکستان  قبرص کے معاملے پر ترک موقف کی حمایت کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر پر ترک عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، دونوں ممالک تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website