راولپنڈی : پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو انسداد دہشتگردی سے متعلق آپریشن اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا تمام ایجنسیوں کی جدید انٹیلی جنس مہارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
قومی سطح پر سول اور ملٹری اداروں کے درمیان مزید تعاوں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا دشمن ایجنسییاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
ان ایجنسیوں کی سازشوں کو روکنے کے لئے موثر انسداد دہشتگردی مہم کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا دفاع کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کا کردار لازوال ہے۔